پاکستان
16 اپریل ، 2014

جمہوریت چلتی رہنی چاہیے، نواز زرداری متفق ہیں، تجزیہ کار

جمہوریت چلتی رہنی چاہیے، نواز زرداری متفق ہیں، تجزیہ کار

اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات پر تجزیہ کاروں نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں بڑی پارٹیاں اس بات پر متفق ہیں کہ جمہوریت چلتی رہنی چاہیے ،مشرف کے ٹرائل پر بھی دونوں پارٹیوں کے سربراہ رابطے میں ہیں اور دیگر معاملات میں بھی ہم آہنگی رکھتے ہیں ۔نواز زرداری ملاقات اور اس کے بعد رضا ربانی کی گفت گو پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیر تجزیہ کار حامد میر نے کہاکہ دونوں رہنماوٴں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سسٹم چلتا رہنا چاہیے ، آج کی میٹنگ میں وزیر دفاع کو صرف اس لیے شامل نہیں کیا گیا کہ یہ تاثر نہ بنے کہ کسی ادارے کے خلاف گرینڈ الائنس بن رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے ٹرائل کے معاملے پر نواز شریف اور آصف زرداری مکمل رابطے میں ہیں ۔دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اتفاق کیا ہے کہ قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،ایک بات سب نے سمجھ لی ہے کہ جمہوریت جیسی بھی ہے چلتی رہنی چاہیے ، مشرف کے وکلا سول ملٹری تعلقات میں بگاڑ کی کوشش کررہے ہیں ۔جیو نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف رانا جواد نے کہاکہ دونوں پارٹیاں جمہوریت کے معاملے پر اکٹھی ہیں ، مذاکرات کے معاملے میں پیپلز پارٹی حکومتی حکمت عملی پر کلیئر نہیں جبکہ تحفظ پاکستان پراس کے تحفظات ہیں جنہیں وزیر اعظم نے دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید خبریں :