پاکستان
16 اپریل ، 2014

بجٹ کے بعد کابینہ میں تبدیلی کروں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

بجٹ کے بعد کابینہ میں تبدیلی کروں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہناہے کہ بجٹ کے بعد کابینہ میں تبدیلی ہوگی،جس حلقے میں بچوں کو اسکول بھیجنے کی کارکردگی اچھی ہو گی،اس کے رکن اسمبلی کووزیر بنا دیا جائے گا۔ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب لاہورمیں بچوں اور بچیوں کی داخلہ مہم کے سلسلے میں تقریب ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کے داخلہ فارمز پْر کر کے داخلہ مہم کا آغاز کیا،اپنے خطاب میں شہباز شریف کاکہنا تھاکہ ٹیچرز موجود نہیں ہوں گے تو بچے تعلیم کہاں سے حاصل کریں گے ۔قسمت ہماری پہلے ہی کھوٹی ہے،تعلیم میں آگے نہ بڑھے تو اور کھوٹی ہو جائے گی،داخلوں پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ہمسایہ ممالک سے بھی پیچھے رہ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ نظام بوسیدہ اوردم توڑ چکا ہے، جان ڈالنے کے لئے میدان عمل میں نکلنا ہو گا،31مئی2016ء تک 100فیصد انرولمنٹ کا ہدف حاصل کرناہوگا۔ اس موقع پر ملی نغمے اس پرچم کے سائے تلے،ہم ایک ہیں،ہم ایک ہیں،کے نغمہ پروزیراعلیٰ بھی بچوں کے ہم آوازہو گئے۔

مزید خبریں :