پاکستان
07 اپریل ، 2012

اجتماعی زیادتی کیس: وزیرداخلہ کی تحقیقاتی رپورٹ عام کرنیکی ہدایت

اجتماعی زیادتی کیس: وزیرداخلہ کی تحقیقاتی رپورٹ عام کرنیکی ہدایت

اسلام آباد… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاوٴن کے ایک علاقے میں 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں6 ملزموں کی گرفتاری پر پولیس کو سراہتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت شہر کی پولیس اور انتظامیہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ تھانہ شہزاد ٹاوٴن کے گینگ ریپ کیس کی رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کی گئی، اس کے مطابق خرم، عبداللہ، حسن، عاصم، شہزاد اور وقاص نامی ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ وزیرداخلہ نے تمام ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر انہیں قرار واقعی سزا دلانے کی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں حساس مقامات کے سیکیورٹی کے اقدامات مزید موٴثر بنانے اور داخلی مقامات پر نگرانی بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :