17 اپریل ، 2014
اسلام آباد…پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک پر واضح کیا ہے کہ اگر وہ اسلام آباد کے دوست رہنا چاہتے ہیں تو پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں۔روزنامہ دی نیوز کے سینئر صحافی عامر میر کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے یہ غیر معمولی وارننگ ایسے وقت میں دی گئی ہے جب پاکستانی طالبان اور حکومت کے درمیان 8سو طالبان قیدیوں کی رہائی اور وزیرستان میں فری پیس زون کے قیام پر بات چیت ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی اسٹیبلمشنٹ نے افغان طالبان، حقانی نیٹ ورک اور پاکستانی طالبان کے درمیان بڑھتے تعاون کے تناظر میں یہ وارننگ دی ہے۔