پاکستان
17 اپریل ، 2014

ڈیرہ غازی خان: بس نے فٹ پاتھ پر کھڑے 11افراد کی جان لے لی

ڈیرہ غازی خان: بس نے فٹ پاتھ پر کھڑے 11افراد کی جان لے لی

ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں گیارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ میں پیش آیا جہاں دو مسافر بسیں ریس لگا رہی تھیں۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مسافر بس کو نذر آتش کردیا۔ ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعثہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔بتایا جاتا ہے کہ نذر آتش کی جانے والی بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔


مزید خبریں :