18 اپریل ، 2014
کراچی…محمد رفیق مانگٹ…روسی خبر رساں ادارے ITAR TASSکے مطابق بھارتی فضائیہ40 لڑاکا طیارے ایس یو 30ایم کے آئی خریدے گی جو براہموس میزائل کے ساتھ لیس ہوں گے۔ اس بات کا انکشاف ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں بین الاقوامی اسلحہ نمائش کے موقع پر روس بھارت کے مشترکا وینچر براہموس ایرو اسپیس کے صدر شیواتھانو پیلائی نے روسی خبر رساں ادارے سے کیا۔کمپنی بھارت روس کے ساتھ مل کر پانچویں جنریشن کے لڑاکا طیارے سمیت مختلف پلیٹ فارم عسکری سازوسامان پر کام کر رہی ہے اس کے ساتھ میزائل کے کم وزن پر کام کیا جارہا ہے۔پانچویں جنریشن جیٹ فائٹر اور میراج29K/KUBجنگی طیاروں کو دو براہموس میزائل کے ساتھ لیس کیا جاسکتا ہے۔ جنگی طیاریایس یو30ایم کے آئی اس طرح کے تین میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان میزائلوں کو جدید بنایا جا سکتا ہے اور ان میزائل کو فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پلائی کے مطابق براہموس میزائل کے پہلے بحری جہاز ورڑن کو رواں برس کے آخر پر ایس یو 30ایم کے آئی جیٹ فائیٹر سے فائر کیا جائے گا۔میزائل 6 میٹر لمبا اور 0.5 میٹر قطر کا ہے جو آواز کی رفتار سے 3.5گنا زیادہ رفتار سے سفر کر سکتا ہے ،200سے 300کلوگرام کا مواد290کلومیٹر تک لے جا سکتا ہے۔ اب تک دو مرحلے میں کروز میزائل پر مشتمل 10 میٹر لمبااور 0.7 میٹر قطر کابراہموس میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ بھارت اور روس نے مشترکا طور پر اسی نام سے سپر سانک کروز میزائل کے نئے ورڑن کو ڈیزائن کیا ہے جسے آبدوز سے فائر کیا جاسکتا ہے۔سپر سانک کروز میزائل کو اسکارپئین آبدوز سے فائر کیا جائے گاجسے بھارت فرانس سے لے گا۔