11 جنوری ، 2012
کراچی ... شہنشاہ غزل مہدی حسن کو طبیعت کی خرابی کے باعث نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرادیا گیا۔شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے عارف مہدی کے مطابق گلوکار مہدی حسن کی رات گئے طبیعت بگڑ جانے کے باعث اسٹیڈیم روڈ کراچی پر واقع نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرایا گیا۔عارف مہدی کا کہنا تھا کہ مہدی حسن کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہے۔