پاکستان
21 اپریل ، 2014

ایم کیو ایم حیدر آبادکے مجلہ ” مشعل “ کا اجراء خالد مقبول نے کیا

ایم کیو ایم حیدر آبادکے مجلہ ” مشعل “ کا اجراء خالد مقبول نے کیا

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے حیدر آباد زون کے زیر اہتما م مجلے ” مشعل “ کا اجراء کر دیا گیا ۔ اجراء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شاکر علی ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی وو اراکین اور حیدر آباد زون کے انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے حیدر آباد کے زونل انچارج نوید شمسی اور زونل اراکین کے ہمراہ پیرکے روز ”یادگار شہدائے حق“ عزیز آباد پرحاضری دی ۔اس موقع پر انھوں نے حق پرست شہداء کی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہداء کی مغفرت اور انکے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔حاضری کے موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شہوانی اور شاکر علی اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعدازاں شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عزم کیا گیا کہ حق پرست شہدا ء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔علاوہ ازیں خیر پور میں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد افراد نے الطاف حسین کے فکر و فلسفے کی سچائی کو اپناتے ہوئے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کیا ہے ۔ PS-29 خیر پور سے قوم پرست جماعت کے سابق امیدوار انور علی جتوئی اور رامومل ، سلطان علی شیخ ، محمد قاسم جتوئی ، جان محمد جتوئی ، اعجاز علی جتوئی نے مختلف برادریوں کے دیگر افراد کے ہمراہ ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان خیر پور زون میں زونل ذمہ دارا ن سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی دیوان چند چاولہ نے شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو الطا ف حسین کی جانب سے خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آج الطاف حسین کا فکر و فلسفہ کراچی سے نکل کر کشمور اور ملک کے دیگر علاقوں کے علاوہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان تک پھیل چکا ہے ۔ اس موقع پر خیر پور زون کے انچارج فتح علی رند اور زونل اراکین سمیت اندرون سندھ کے مختلف زونز کے ذمہ داران اور خیر پور زون کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مزید خبریں :