21 اپریل ، 2014
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی کے ہمراہ قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے معروف صحافی اور سینئر اینکر پرسن حامد میر کی کراچی کے مقامی اسپتال میں عیادت کی ۔عیادت کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھا وا نے حامد میر کو الطاف حسین کا پیغام پہنچایا اور گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا اور حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے حامد میر کے اہل خانہ اور رفقا ء سے اظہار ہمدردی کیا،اور حامد میر کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی اور انھیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پرحامد میر کے بھائی عامر میر نے ایم کیو ایم کے وفد کی آمد پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخا ر اکبر رندھاوا سے خصوصی اظہار تشکر کیا ۔