پاکستان
22 اپریل ، 2014

جب تک سچ سامنے نہیں آتا کسی کی طرف انگلی نہیں اٹھانی چاہیے، سعد رفیق

جب تک سچ سامنے نہیں آتا کسی کی طرف انگلی نہیں اٹھانی چاہیے، سعد رفیق

کراچی…وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب تک سچ سامنے نہیں آتا کسی کی طرف انگلی نہیں اٹھانی چاہیے حامد میرپرحملے کے حقائق سامنے آنے چاہییں، جیو اور جنگ کی مینجمنٹ اور صحافی محب وطن ہیں،خواجہ سعد رفیق جو معروف و سینئر صحافی حامد میر کی عیادت کیلئے کراچی نجی اسپتال پہنچے تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک سچ سامنے نہیں آتا کسی کی طرف انگلی نہیں اٹھانی چاہیے حامد میر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، یہ حملہ وارننگ نہیں ہے، حامد میر نے ابھی بڑا سفر طے کرنا ہے،ہم محبان پاکستان کو الجھنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی نظریاتی اور افواج جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں،ہم نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے درمیان تلخی نہیں آنے دیں گے،ہم نے خلیج کو ختم کرکے توپوں کا رخ دشمن کی طرف کرنا ہے۔

مزید خبریں :