پاکستان
22 اپریل ، 2014

ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت

ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت

کراچی…سندھ میں حزب اختلاف جماعت متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں شمولیت اختیار کرنے جارہی ہے،کئی دنوں سے جاری اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے،ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ایم کیو ایم کے وزرا آج شام گورنر ہاوٴس میں حلف اٹھائیں گے، ترجمان کے مطابق فیصل سبزواری کو وزارت امور نوجوان کا قلم دان دیا جائے گا،عبدالرروٴف صدیقی کو کامرس اور صغیر احمد کو صحت کا محکمہ دیا جائے گا،عادل صدیقی اور عبدالحسیب کو وزیر اعلی ٰکا مشیر بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :