پاکستان
22 اپریل ، 2014

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی مذمت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی مذمت

پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چارسدہ میں بم دھماکے اور پشاور میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کو المیہ قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس اور سول انتظامیہ کو ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی حکمت عملی تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے لئے شہداء پیکیج کے تحت معاوضے کی فوری ادائیگی کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :