پاکستان
23 اپریل ، 2014

آصف زرداری کا الطاف حسین کوفون، سندھ حکومت میں شمولیت پر مبارکباد

آصف زرداری کا الطاف حسین کوفون، سندھ حکومت میں شمولیت پر مبارکباد

لندن…سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن فون کرکے سندھ حکومت میں ایم کیوایم کی شمولیت پر مبارکبادپیش کی ۔ الطاف حسین نے بھی آصف زرداری کودونوں جماعتوں کے مابین مفاہمت پر مبارکبادپیش کی ۔ دونوں رہنماوٴں نے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے مابین مفاہمت کو نہایت نیک ، مثبت اور پاکستان خصوصاًسندھ کے مفادمیں قراردیا۔دونوں رہنماوٴں نے اس امرپراتفاق کیاکہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی دونوں جماعتیں ، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، کراچی سمیت سندھ بھر میں امن واستحکام ،ترقی وخوشحالی اورصوبہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل جل کرکام کریں گی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ کرے کہ ہمارے درمیان پھرکوئی بدگمانی نہ پیداہو اور دوستی اور مفاہمت کایہ سفرہم کسی رکاوٹ کے بغیرآگے بڑھائیں اوربہتراندازمیں کام کریں۔

مزید خبریں :