23 اپریل ، 2014
اسلام آباد…طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسی ہفتے طالبان شوریٰ سے ملاقات ہوجائے،طالبان شوریٰ سے ملاقات میں غیرعسکری قیدیوں کی رہائی پربات ہوگی،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اورطالبان دونوں طرف سے شکایتیں آرہی ہیں۔حکومت نے بھی جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کے باوجودصبرکامظاہرہ کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیاں پْرعزم ہیں کہ جنگ میں توسیع کی جائیگی،مولاناسمیع الحق نے کہا کہ ہمیں اطمینان ہوگیاہے کہ حکومت اورفوج مکمل طورپرایک پیج پرہیں۔