پاکستان
08 اپریل ، 2012

کراچی میں بھی عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریبات

کراچی میں بھی عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریبات

کراچی…کراچی میں بھی عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ مسیحی برادری نے دن کا آغاز صبح سویرے عبادات اور دعائیہ تقریبات سے کیا۔مسیحی برادری کے مطابق ایسٹر کا تہوار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مصلوب کئے جانے کے بعد انہیں دوبارہ زندگی ملنے کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ ایسٹر کی تقریبات کا آغاز صبح سویرے دعائیہ تقریبات اور جلوس سے ہوتا ہے۔ یہ تقریبات دن بھر جاری رہتی ہیں جن میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ وہ اس تہوار کا انتظار پورے سال کرتے ہیں۔ اسے بھر پورانداز میں منانے کے لئے خصوصی تیاریاں کرتے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی پیش کرتے ہیں۔مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ اپنی عبادات میں وطن عزیز کی سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں مانگتے ہیں۔

مزید خبریں :