08 اپریل ، 2012
ساہیوال…ساہیوال میں پولیس مقابلے میں شہید ہونیوالے اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائینز میں ادا کر دی گئی ،ساہیوال میں اشتہاری ملزم ظہیر عرف وٹو کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی مظہر حسین شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی جس میں مقامی پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کو سلامی دی گئی۔جس کے بعد شہید کو 55 ایل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔