24 اپریل ، 2014
گوادر…وزیراعظم نوازشریف گوادرپہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل اشرف نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف پی این ایس اکرم بیس پر پہنچے،وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک کے علاہ و بلوچستان کے وزراء ثنااللہ زہری، عبدالرحیم زیارت وال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نواز شریف کو گوادرمیں ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ پاک چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا، وہ گوادر میں جس طرح ترقی کے خواہشمند ہیں، ویسی ترقی نہیں ہوسکی۔