پاکستان
24 اپریل ، 2014

حماس اور الفتح میں مفاہمتی عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن

کراچی …فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین مظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا صادق رضا تقوی ، عوامی مسلم لیگ پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور فلسطینی جماعت الفتح اور پی ایل او میں شامل دیگر فلسطینی جماعتوں کی جانب سے سامنے آنے والے مفاہمتی اعلان اور معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی آزادی کی راہ میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطینی جماعتوں کی مفاہمت اور اتحاد ایک ایسا عمل ہے جو براہ راست عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس اکی ناجائز اولاداسرائیل کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا، فلسطین و قدس کی آزادی کا واحد راستہ صرف اور صرف مسلح جد وجہد اور مسلم امہ کا آپس میں متحد ہونا ہے تا کہ مسلم امہ اور انسانیت کے دشمن غاصب اسرائیل جیسے سرطان سے دنیا کو نجات دلائی جا سکے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ایسا خطر ناک مرض ہے جو نہ صرف مسلم ممالک بلکہ یورپ اور افریقا کے لئے بھی خطر ناک ہے تاہم دنیا کے تمام ممالک میں موجود با ضمیر اور حریت پسند انسانوں کو چاہئیے کہ صیہونیزم کے اس فتنے سے نجات کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں :