انٹرٹینمنٹ
24 اپریل ، 2014

ممبئی :لوک سبھا انتخابات کا چھٹا مرحلہ، فلمی ستاروں نے ووٹ ڈالے

ممبئی :لوک سبھا انتخابات کا چھٹا مرحلہ، فلمی ستاروں نے ووٹ ڈالے

ممبئی …بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں بولی ووڈ کے فلمی ستاروں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔بھارت کی 11 ریاستوں میں لوک سبھاکی 117نشستوں کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے، فلم نگر ممبئی میں بھی آج پولنگ ہوئی جس میں فلمی ستاروں عامر خان ان کی فلمساز اہلیہ کرن راوٴ، ودیا بالن، سنی دیول، دھرمیندر، سونم کپور اور رجنی کانت پولنگ اسٹیشن پہنچے اور ووٹ ڈالا، اس موقع پر بالی ووڈ اداکاروں کا کہنا تھا کہ بحیثیت عوام ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی رائے کا حق استعمال کر کے ملک کی ترقی و کامیابی کے لیئے اچھے لوگوں کو منتخب کریں۔

مزید خبریں :