25 اپریل ، 2014
کراچی… حامد میر نے چودھری نثار کے اس بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دھمکی آمیز فون کالز کا سلسلہ پیپلز پارٹی دور کے آخری عرصے میں پیش آیا۔ حامد میر کی اہلیہ کے مطابق حامد میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے یہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھایا اور خورشید شاہ کی تجویز پر اسپیکر نے اس وقت کے اپوزیشن رکن احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔ انھوں نے کہا اس کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی کے ریکارڈ پر موجود ہے۔ حامد میر کے مطابق دوسرا واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس پر جیو اسلام آباد کے ایڈمن آفیسر نے رپورٹ درج کرائی۔ ان کے مطابق یہ رپورٹ ان پر اور ان کے بچوں پر حملے سے متعلق تھی۔حامد میر کی اہلیہ کے مطابق حامد میر نے کہا ہے کہ خود چودھری نثار نے 2010ء میں خفیہ اداروں کی طرف سے حامد میر کو ہراساں کرنے پر اخباری بیان جاری کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بھی اس واقعے پر مذمتی بیان جاری کیا تھا۔