25 اپریل ، 2014
کراچی…تحریک انصا ف کے چیئرمین عمرا ن خان نے کہا ہے کہ آج کل ملک میں احتساب نہیں ہورہا ہے، ہم احتساب کا نیا نظام لائیں گے۔ 11مئی کوپاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے۔عمران خان آج تحریک انصاف کی 18ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب احتساب کا غیر جانبدار نظام لائیں گے تو وہ ہمیں بھی نہیں چھوڑے گا،آج خیبر پختونخوا میں پولیس میں سیاسی مداخلت ختم ہوچکی ہے۔ ایک ڈی ایس پی کو بھی کسی سیاست دان نے نہیں لگایاآٓج تک خیبرپختونخوامیں کسی شخص کوبھرتی نہیں کرایا۔عمران خان نے کہا کہ صاف اورشفاف الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں ہوتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 11مئی کوپاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے۔صاف اورشفاف الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں ہوتے ہیں اورجب الیکشن کمیشن مضبوط ہوگاتب پاکستان میں صحیح حکومت آئیگی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ووٹ کسی کودیااورجیت کوئی اورگیا،ہمیں سڑکوں پرنکل کرصاف شفاف الیکشن کامطالبہ کرناہوگا۔جوامیرترین سیاستدان ہیں وہ اقتدارمیں آکرپیسے بناتے ہیں،ہم نے کبھی دھاندلی قبول نہیں کی اورنہ کرسکتے ہیں۔