26 اپریل ، 2014
کراچی…ایس آئی یو نے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے دو اہلکاراور ایک ہائی اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان سابق صدر زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے جعلی لیٹر ہیڈ اور اسٹمپ کے ذریعے تقرریاں کرتے تھے۔کراچی میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ، ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے بتایا کہ شیر شاہ میں کارروائی کے دوران ایس آئی یو نے تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ملزمان میں دو پولیس اہلکار ایک سرکاری اسکول ٹیچر شامل ہیں۔ ملزمان سابق صدر زرداری اور وزیراعلی سندھ کے جعلی لیٹر ہیڈ اور اسٹمپ کے ذریعے تقرریاں کیا کرتے تھے۔ دو پولیس اہلکاروں میں ایک وائرلیس آپریٹر ہے۔ملزمان نے کراچی اور حیدرآباد میں جعلی تقرریاں کرکے معصوم لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔