کھیل
26 اپریل ، 2014

آئی پی ایل:کنگزالیون پنجاب نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کوشکست دیدی

آئی پی ایل:کنگزالیون پنجاب نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کوشکست دیدی

ابوظبی …انڈین پریمیئر لیگ میں کنگزالیون پنجاب نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کو23رنز سے ہرا دیا۔ابوظبی کے شیخ زائداسٹیڈیم میں کنگزالیون پنجاب نے کول کتہ نائٹ رائیڈرز کو 133رنز کاہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں کولکتا نائٹ رائیڈرز 18.2اوورز میں 109رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔کنگزالیون پنجاب کی جانب سے وریندر سہواگ نے 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ37رنز اسکور کیے۔کول کتہ نائٹ رائیڈرز کے سرے کمار یادیو نے نمایاں 34رنز اسکور کیے۔

مزید خبریں :