28 اپریل ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ہے جس کے چیف سلیکٹر باسط علی ہوں گے ۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان لاہور میں ہونے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ جونیئرسلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر باسط علی کے علاوہ دیگر ممبران میں سابق ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین علی نقوی،انڈر 19 ٹیم کے کوچ علی ضیاء اور سابق ٹیسٹ کرکٹر فرخ زمان شامل ہیں ، باسط علی اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں ۔