28 اپریل ، 2014
اسلام آباد…پولیس کے مطابق آمنہ مسعودجنجوعہ کوساتھی خاتون سمیت رہاکردیاگیا،انھیں ویمن پولیس اسٹیشن ستارہ مارکیٹ میں رکھاگیا۔بتایا جاتا ہے کہ آمنہ مسعودکوپولیس اہلکاروں کے ہمراہ نجی گاڑی میں بٹھاکرتھانے سے باہرلیجایاگیا۔اپنی رہائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف مظاہرین پر تشدد کا نوٹس لیں،وزیراعظم سے ملاقات کیلیے یہ سب کچھ کرنا پڑا،انھوں نے کہا کہ مظاہرین پر تشدد وزیرداخلہ کے حکم پر کیاگیا،پولیس اہلکاروں نے ہم سے بدتمیزی کی اور تشدد بھی کیا،آمنہ مسعود جنجوعہنے کہا کہ پولیس نے بتایا نہیں کہ کیوں گرفتار کیا گیا۔