پاکستان
29 اپریل ، 2014

آمنہ مسعودجنجوعہ سمیت سیکڑوں مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج

 آمنہ مسعودجنجوعہ سمیت سیکڑوں مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد… وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے ڈی چوک میں مظاہرہ کرنے پر ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت سیکڑوں مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گذشتہ روز اسلام آبادکے ڈی چوک میں مظاہرہ کرنے پر سیکڑوں مظاہرین کے خلاف ایس ایچ او تھانہ کوہسار انسپکٹر عابد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں پولیس پرحملے، لڑائی جھگڑے ،کارسرکارمیں مداخلت اوردفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔

مزید خبریں :