29 اپریل ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015 تک مصباح الحق ہی کپتان رہیں گے ،کپتان چیرمین پی سی بی مقرر کرتا ہے ،سلیکٹرز کا کام صرف ٹیم سلیکٹ کرنا ہے،کپتانی سے متعلق بات سلیکٹرز کی اپنی رائے ہے،کپتان سے متعلق میں نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر قائم ہوں۔واضح رہے کہ پی سی بی چیف نے یہ بات اس عندیہ کے جواب میں دیا ہے جس میں چیف سلیکٹر ،منیجر اور کوچ تلاش کمیٹی کے رکن معین خان نے آج میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کپتان مصباح الحق کی تبدیلی زیر غور ہے،جبکہ ایک روز قبل ہی انھوں نے کپتان مصباح کو ٹیم کا سب سے فٹ کھلاڑی قرار دیا تھا۔