پاکستان
30 اپریل ، 2014

پاکستان کا دشمن میرا دشمن ہے، پاکستان کی ترقی دنیا کے مفاد میں ہے،کیمرون

پاکستان کا دشمن میرا دشمن ہے، پاکستان کی ترقی دنیا کے مفاد میں ہے،کیمرون

لندن…لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات جاری ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پاکستان کادشمن میرا دشمن ہے، پاکستان کی ترقی پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعظم نوازشریف ٹین ڈاوٴننگ اسٹریٹ پہنچے تو ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے ان کا استقبال کیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو جاری ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کادشمن میرادشمن ہے،پاکستان کی ترقی پوری دنیا کے مفادمیں ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے ہرممکن تعاون کریں گے،پاکستان سے تعلقات برطانیہ کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں،پاکستان سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، خطے میں استحکام اور خوشحالی کے لیے برطانوی تعاون چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :