30 اپریل ، 2014
پشاور…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن اور جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان تحفظات سے مذاکراتی عمل متاثر ہورہا ہے۔ رکن طالبان رابطہ کار کمیٹی پروفیسر ابراہیم نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں جانب سے شکایات اور تحفظات کا اظہار ہورہا ہے، فریقین کو برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہمیجر عامر کا مذاکرات میں مثبت کردار رہا، رابطہ ہونے پر ا ن کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے، طالبان اور حکومت کے درمیان شکایات کے خاتمے کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔