30 اپریل ، 2014
پشاور…امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت لاپتا افراد کے ورثاکو بازاروں میں گھسیٹ کر ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے دیرپائیں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں لاپتا افراد کے ورثا پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔