08 اپریل ، 2012
راولپنڈی … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے برفانی تودے تلے دب جانے والے فوجیوں کیلئے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم فوجی افسروں اور جوانوں کی سلامتی کیلئے دعاگو ہے۔ چوہدری نثار نے جاری ایک بیان میں اپیل کی کہ قوم کے نڈر محافظوں کو تودے سے نکالنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، فوجیوں کو برفانی تودے سے نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی روشنی میں تمام اگلے مورچوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔