پاکستان
08 اپریل ، 2012

صدرزرداری نے گیاری سیکٹر ریسکیو آپریشن کی معلومات حاصل کیں

صدرزرداری نے گیاری سیکٹر ریسکیو آپریشن کی معلومات حاصل کیں

اسلام آباد … صدر زرداری نے کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل اکرام الحق کو ٹیلی فون کرکے سیاچن میں گیاری سیکٹر حادثے کے ریسکیو آپریشن سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں، ذرائع کے مطابق صدر نے فوجیوں کو نکالنے کیلئے بھرپور سرچ و ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں دبے فوجیوں اور شہریوں کیلئے امدادی سرگرمیوں میں فوجیوں کونکالنے کیلئے بھرپور سرچ و ریسکیو آپریشن کی ہدایت بھی کی ۔انہوں نے فوجیوں کو جلد از جلد نکالنے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں ناردرن کمانڈ کو تمام وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :