پاکستان
08 اپریل ، 2012

جمعیت علمائے اسلام ف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

جمعیت علمائے اسلام ف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

اسلام آباد … جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف) کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس پیر کی دوپہر اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر طلب کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی اور گھریلو تشدد کے خلاف بل پر پارلیمان کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز صدر زرداری نے انہیں فون کیا اور اجلاسوں میں شرکت کی درخواست کی۔ مولانا فضل الرحمان نے صدر زرداری کو بتایا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کے حق میں بہتر نہیں جبکہ گھریلو تشدد کے خلاف بل میں بین السطور ایسی چیزیں شامل کی گئی ہے جن سے پاکستان میں خاندانی نظام تباہ ہو سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دو نوں کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے مشاورت کریں گے اور پارلیمان میں اپنے موٴقف کی حمایت کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مزید خبریں :