11 جنوری ، 2012
میرن شاہ ... شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے، جس کے باعث چار افراد ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق جاسوس طیارے کے حملے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی،خبرایجنسی کے مطابق 26 نومبر کو مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کے بعد جاسوس طیارے کے حملے عارضی طور پر روک دیے گئے تھے۔