پاکستان
08 اپریل ، 2012

قلات میں موبائل فون کمپنی کے ٹاور کے قریب دھماکہ، جزوی نقصان

قلات … بلوچستان کے ضلع قلات میں موبائل فون کمپنی کے ٹاور کے قریب دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور کے ساتھ کسی نے دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :