پاکستان
03 مئی ، 2014

کراچی :بھتہ نہ دینے پر اسکول پرنسپل قتل،آج فائرنگ سے ہلاکتیں6ہو گئیں

کراچی :بھتہ نہ دینے پر اسکول پرنسپل قتل،آج فائرنگ سے ہلاکتیں6ہو گئیں

کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی میٹرو ول میں بھتہ نہ دینے پر اسکول پرنسپل کو قتل کردیاگیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بھی مارا گیا، آج فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ۔ جاں بحق افراد میں متحدہ کا کارکن اور ہمدرد بھی شامل ہے ۔کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں وکیل سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔اورنگی ٹاوٴن میں اسلام چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے حماد ادریس ایڈوکیٹ اور نعمان شاہ جاں بحق ہوگئے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان کے مطابق وکیل حماد ادریس ان کے ہمدرد جبکہ ڈرائیور نعمان متحدہ کا کارکن تھا۔ نارتھ کراچی میں انڈہ موڑ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔جب کہ میٹروول سائٹ قبرستان کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں :