پاکستان
03 مئی ، 2014

سندھ میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں نقل عروج پرX

سندھ میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں نقل عروج پرX

حیدر آباد…سندھ بھر میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، امتحانات کے دوران مختلف مراکز میں طلبا و طالبات آج بھی کھلے عام نقل کرتے رہے،تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت سندھ کے دس اضلاع میں انٹر کے امتحا نات جاری ہیں،آج حیدرآباد میں سکینڈ ائیر کا انگلش اور لاڑکانہ بورڈ کے تحت زولوجی اور حساب کا کا پرچہ لیا جارہا ہے،میرپور خاص بورڈ کے زیر اہتمام انٹر انگلش کا پرچہ لیا جارہا ہے، میرپورخاص میں امتحانی مراکز کے باہر نقل کا مواد کھلے عام فروخت ہوتا رہا،جبکہ مختلف امتحانی مراکز کے اندر طلبا و طالبات موبائل فونز، گائیڈ بْکس اور پھروں کا بے دھڑک استعمال کررہے ہیں۔

مزید خبریں :