04 مئی ، 2014
نئی دہلی…بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کے حملوں میں مسلمانوں کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے احتجاجاً میتوں کو دفنانے سے انکار کردیا، فسادات کے بعد بہت سے مسلمان خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے تیس سے زائد مسلمان شہریوں کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ جب تک آسام کے وزیراعلی ترون گوگوئی متاثرہ علاقے کا دورہ نہیں کریں گے، اس وقت تک میتوں کو دفنایا نہیں جائے گا،ضلع چرانگ کی انتظامیہ کے مطابق کرفیو میں چھ گھنٹے کی نرمی کی گئی ہے، کوکراجھار کے مختلف علاقوں میں سڑکیں ویران ہیں اور متعدد شہری خوف کے باعث گھر بار چھوڑنے پر مجبورہوگئے ہیں۔