04 مئی ، 2014
کراچی… کسٹمز انٹیلی جنس حکام نے بلوچستان سے5ٹرکوں پرمشتمل اسمگل شدہ سامان پکڑکر8ملزموں کوگرفتارکرلیا،پکڑے گئے سامان کی مالیت5کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق بلوچستان سے5ٹرکوں پرمشتمل سامان لاہورلایا جارہاتھا،مانگامنڈی کے قریب انہیں روک کرتلاشی لی گئی تو جنریٹرز،ایئرکنڈیشنرز،پلاسٹک دانہ ، غیرملکی اسگریٹ اوردیگراشیاء برآمدہوئیں،کسٹمز انٹیلے جنس حکام نے 8ملزموں کوگرفتار کرلیا۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلے جنس مکرم جاہ نے بتایاکہ یہ سامان چمن سے لاہور تک کیسے پہنچا، اس کی انکوائری بھی کرائی جائے گی جبکہ سامان کلیئر کرانے میں ملوث افرادکیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔