08 مئی ، 2014
لاہور…اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ انہیں ایک بین الاقوامی ہیومن رائٹس کی تنظیم نے اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے شوہر اسد خٹک پہلے ہی چیریٹی کے کام کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے ذریعے میں اپنے لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں تاہم ابھی نہیں سوچا کہ کون سی پارٹی جوائن کروں گی، جب میں اسی سیاسی پارٹی کو جوائن کروں گی جس کا وژن خوبصورت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال بنانا ان کا خواب ہے۔