پاکستان
22 جنوری ، 2012

ناقص ادویات سے ہلاکتوں کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں، پرویز الٰہی

ناقص ادویات سے ہلاکتوں کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں، پرویز الٰہی

لاہور . . . . . سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ناقص ادویات سے ہلاکتوں کے ذمہ دار بطور وزیر صحت شہباز شریف خود ہیں، درجنوں افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے مگر پنجاب کے حکمران ماضی کی طرح صرف تاویلیں گھڑ رہے ہیں۔ پنجاب میں جعلی ادویات سے مریضوں کی ہلاکت اور بیماری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینئر وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی غفلت کے باعث ڈینگی سے سیکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد اب ناقص ادویات نے کئی جانیں لے لی ہیں، جس سے ان کی نااہلی ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ محض سردرد ہونے پر سرکاری خزانے سے بیرون ملک علاج کرانے والے اپنی رعایا پر رحم کھائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔

مزید خبریں :