پاکستان
09 اپریل ، 2012

نشہ آور کیمیکل کوٹہ کیس: کمانڈر اے این ایف بریگیڈیئر فہیم کا تبادلہ

نشہ آور کیمیکل کوٹہ کیس: کمانڈر اے این ایف بریگیڈیئر فہیم کا تبادلہ

اسلام آباد … نشہ آور کیمیکل کوٹہ کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے بریگیڈیئر فہیم کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورس کمانڈر اے این ایف راولپنڈی بریگیڈیئر فہیم کا ہیڈ کوارٹر تبادلہ کردیا گیا ہے، وہ نشہ آور کیمیکل کوٹہ کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش کرنے والے اے این ایف راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عابد ذوالفقار کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کیمیکل کوٹہ کیس کے ذمہ داروں میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا نام بھی لیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :