پاکستان
09 اپریل ، 2012

کوئلے سے بجلی کی پیداوار، نیپرا کو منصوبوں کیلئے درخواست موصول

کوئلے سے بجلی کی پیداوار، نیپرا کو منصوبوں کیلئے درخواست موصول

اسلام آباد … کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے اپ فرنٹ کیلئے نیپرا کو درخواست موصول ہوگئی ہے اور 200 میگاواٹ کے منصوبوں کیلئے 12 روپے 95 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ، نیپرا کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ نے 200 میگاواٹ سے ایک ہزار میگاواٹ تک کے منصوبوں کے اپ فرنٹ ٹیرف کی درخواست دی ہے۔ 600میگاواٹ تک کے منصوبوں کیلئے نرخ 11 روپے 29 پیسے فی یونٹ جبکہ 1000 میگاواٹ کے منصوبوں کیلئے یہ ٹیرف 40 سے 48 مہینوں کیلئے ہو گا۔ یہ ٹیرف ان منصوبوں کیلئے ہو گا جو 31 دسمبر 2014ء تک مکمل ہوں گے۔ نپیرا حکام کے مطابق درخواست کی سماعت 8 مئی کو کی جائے گی۔

مزید خبریں :