09 اپریل ، 2012
اسلام آباد … ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے امریکی اینٹی کرپشن ایجنسی کو رینٹل پاور میں بدعنوانی پر والٹرز پاور، جنرل الیکٹرک اور پاکستان پاور ریسورسز کے خلاف ایکشن لینے کیلئے خط لکھ دیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ان کمپنیز پر کرپشن کی فرد جرم عائد کی گئی ہے لہٰذا امریکی قانون کے تحت ان کمپنیز کو بلیک لسٹ کیا جائے اور ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ٹی آئی پی کے مشیر عادل گیلانی کے مطابق ان کمپنیز کو خصوصی رعایتیں دی گئیں اور جان بوجھ کر بجلی کا بحران پید ا کر کے کرائے کے بجلی گھر خریدے گئے جس میں ان امریکی کمپنیوں نے بھی حصہ ڈالا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پاور ریسورسز نامی کمپنی بھی امریکا میں رجسٹرڈ ہے۔