09 اپریل ، 2012
اسلام آباد … سندھ میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شمال مشرقی بلوچستان اور بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نوابشاہ، چھور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری ، لاہور 37 ، اسلام آباد میں 32 ، پشاورمیں 30 ، جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اگلے 24گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔