09 اپریل ، 2012
اسلام آباد … نیپرا نے ناردرن پاور جنریشن کمپنی کیلئے بجلی کی قیمت خرید کے نرخ میں 50 پیسے سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی، نیپرا حکام کے مطابق اضافہ فرنس آئل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ مظفرگڑھ کے یونٹ نمبر ایک سے تین تک کے فی یونٹ میں 50 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ یونٹ نمبر چار کے ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ مظفرگڑھ کے یونٹ نمبر پانچ اور چھ کے ٹیرف میں فی یونٹ 57 پیسے اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ اضافہ 31 مارچ سے 15 اپریل تک کی مدت کیلئے کیا گیا چونکہ یہ بجلی کی قیمت خرید ہے اس لیے اضافہ صارفین کو براہ راست منتقل نہیں ہوگا۔