کاروبار
17 مئی ، 2014

دالوں کی فی کلو قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

دالوں کی فی کلو قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

کراچی…رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور میدان میں آگئے،روپیہ مستحکم ہونے سے درآمدی دالوں کی ہول سیل سطح پر تو قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن ریٹیل سطح پر دالوں کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خور مافیا نے عوام کی جیبوں پر شب خون مارنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی اور روپیہ مستحکم ہونے کے باوجود مقامی رٹیل مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔ رمضان سے قبل ہی منافع خوروں نے مصنوعی قلت کو جواز بناتے ہوئے مختلف دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مونگ کی دال 10 روپے اضافہ سے 165 روپے کلو کردی گئی،ماش کی دال 8 روپے اضافے سے 128 روپے کلو ہو گئی ہے ،اسکے علاوہ مسور کی دال 5 روپے مہنگی ہوکر 105 روپے کلو جبکہ چنے کی دال 4 روپے اضافہ سے 70 روپے کلو ہوگئی جس کے سبب عوام کیلئے دال روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :