پاکستان
23 جنوری ، 2012

اغواء کے خدشہ کے باعث پاکستان چھوڑ کرآگئی، فرح ناز اصفہانی

اغواء کے خدشہ کے باعث پاکستان چھوڑ کرآگئی، فرح ناز اصفہانی

لندن … صدرزرداری کی میڈیا ایڈوائزر اور میمو اسکینڈل کے ایک کردار حسین حقانی کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی نے الزام لگایا ہے کہ وہ پاکستان سے اس خدشہ کے باعث فرار ہوئی ہیں کہ آئی ایس آئی انہیں اغواء کرسکتی تھی تاکہ ان کے شوہر حسین حقانی پر اعترافی بیان اور صدر کو میمو اسکینڈل میں ملوث کرنے کے بیان پردستخط کے لئے دباؤ ڈالا جاسکے۔ انہوں نے یہ الزام برطانوی صحافی کرسٹینالیمب سے بات چیت کرتے ہوئے عائد کیا۔ جس کا برطانوی صحافی نے اپنے آرٹیکل میں ذکر کیا۔واضح رہے کہ کرسٹینا لیمب کو 2001ء میں پاکستان سے بے دخل کرنے کے بعد سے اس کے ملک میں داخلے پر پابندی ہے۔

مزید خبریں :