14 اپریل ، 2025
کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر ٹرک نے تین گاڑیوں کو ٹکر ماردی۔
تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر سیمنٹ مکسر ٹرک نے تین گاڑیوں کو ٹکر ماردی جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر پابندی کے باوجودہیوی ٹریفک چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ لیاری ایکسپریس وے چھوڑی گاڑیوں کےلیے مختص ہے اور اس ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی ہے۔