18 مئی ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات پر ویز رشید نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کا مکمل تحفظ کیا جائے گا،کیبل آپریٹرزکوکوئی اختیار نہیں کہ کسی چینل کوبند کریں،وہ قانون کے مطابق کام کریں،اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آزادی کو ذمہ داری کیساتھ استعمال کیا جائے،پاکستان میں اسٹریٹ جسٹس کا رواج نہیں ہوسکتا ہے،کسی کو یہ اختیار نہیں کہ خود ہی وکیل بن جائے اور خود ہی منصف بن جائے۔ عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پشاور کے عوام کو اپنا منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے ،پر ویز رشید نے کہا کہ میڈیا سے متعلق معاملات کاجائزہ لینے کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے۔